پروازیں منسوخ کرنیوالی ایئرلائنز کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تنبیہہ

Jul 02, 2021 | 16:37:PM
پروازیں منسوخ کرنیوالی ایئرلائنز کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تنبیہہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)این سی او سی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کچھ انٹرنیشل ایئر لائنز کی جانب سے پروازوں کی اچانک منسوخی کا سخت نوٹس لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واضح ہدایات کی موجودگی میں پروازوں کی منسوخی پاکستان سفر کرنے والے مسافروں کےلئے پریشانی کا باعث بنی پروازیں منسوخ کرنے والی ایئرلائنز کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تنبیہہ جاری کی گئی ہے، واضح رہے کہ این سی او سی نے بین الاقوامی اور ملکی وبا کی صورت حال میں بہتری کے پیش نظر بیرون ملک سے آنی والی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا۔

۱۵ جون ۲۰۲۱ سے لے کر اب تک چار ہزار مسافر یومیہ کی تعداد کو بڑھا کر آٹھ ہزار تک کر دیا گیا اس اضافے میں برطانیہ یورپ کینیڈا چائنہ اور ملائئشیا سے آنے والی پروازوں کو بیس فیصد سے بڑھا کر چالیس فیصد کر دیا گیا کورونا کی روک تھام کے لیے این سی او سی نے ایک مربوط نظام مرتب کیا۔

اس ضمن میں باہر سے آنے والی پروازوں کو مروجہ ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کے مراحل سے گزارا جاتا ہے اب تک بیرونی ممالک سے آنے والے دو لاکھ اسی ہزار افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے جس میں سے چھ سو مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جن کو قرنطینہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    انٹرمیڈیٹ کے طلبا کی رول نمبر سلپس جاری