عام انتخابات میں سیکیورٹی تحفظات ختم ، وزارت دفاع نے یقین دہانی کرا دی

Jan 02, 2024 | 19:35:PM
عام انتخابات میں سیکیورٹی تحفظات ختم ، وزارت دفاع نے یقین دہانی کرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) عام انتخابات 2024 میں سیکیورٹی کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور وزارت دفاع میں اہم میٹنگ اختتام پذیر ہو گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو عام انتخابات 2024 میں سیکیورٹی کے معاملے پر تحفظات تھے ، الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی کیلئے 2لاکھ 77 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا تھا،  جس کو لیکر وزارت دفاع میں الیکشن کمیشن حکام کی اہم ملاقات  طے پائی تھی،  ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزارت دفاع اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں وزارت دفاع نے سیکیورٹی کی قلت دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ، ملاقات میں الیکشن کمیشن حکام نے درکارسیکیورٹی سے متعلق آگاہ کیا،جس پر وزارت دفاع نے جلد سیکیورٹی پر اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن  دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے ،وزرات دفاع میں الیکشن میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت ممبر الیکشن کمیشن بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی اداکارہ ہراسانی کا شکار،تفصیل بتا کر والدین کو محتاط  کر دیا