پلیٹ لیٹس واپس آگئے نوازشریف واپس نہیں آئے،فرخ حبیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاہے کہ پلیٹ لیٹس واپس آگئے نوازشریف واپس نہیں آئے، اب ہم شہباز شریف کے خلاف عدالت جا رہے ہیں،یہ کاغذی شیرنہ بنیں ، مقدمات کا سامنا کریں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ قطری خط لانے والوں نے ہی جعلی بیان حلفی بنایا،ہم سسٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں،سابقہ حکمرانوں نے بہت محنت کرکے ملکی نظام کو خراب کیا، انہوں نے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے مستحکم رکھنے کیلئے پیسے کو پانی کی طرح بہایا۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی تعطیلات ختم ۔۔۔ حکومت کا کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
وزیر مملکت نے کہاکہ آنے والے سال میں ملکی حالات میں بہتری آئے گی،آج ڈیمز پر کام تیزی سے چل رہا ہے، عمران خان فنڈز جاری کررہے ہیں،پن بجلی سے بجلی سستی بنتی ہے اسی لئے حکومت کا فوکس ڈیمز پر ہے،سابقہ ادوار میں مافیاز کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔
انہوں نے کہاکہ یوریا بنانے والے کارخانوں کو گیس فراہم کرکے ضرورت سے زیادہ یوریا بنوائی ہے، یوریا کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف حکومت نے کریک ڈاﺅن کیا ہے،سندھ کی حکومت کہتی ہے یہاں آکر ذخیرہ اندوزی کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے وار پر وار۔۔سکول، شادی ہالز، سفری پابندیاں دوبارہ عائد؟دوبارہ لاک ڈاﺅن؟ حکومت کا اہم فیصلہ !