طنز و مزاح کے بے تاج بادشاہ اداکار لہری کی 92ویں سالگرہ

Jan 02, 2021 | 13:23:PM
طنز و مزاح کے بے تاج بادشاہ اداکار لہری کی 92ویں سالگرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کامیڈی کی دنیا میں منفرد پہچان رکھنے والے لیجنڈ اداکار سفیر اللہ المعروف لہری کی آج 92 ویں سالگرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈ اداکار سفیر اللہ نے فلمی دنیا میں اپنے سفر کا آغاز فلم ’’انوکھی‘‘ سے کیا جو 1956 میں ریلیز ہوئی۔لہری کا فلمی سفر 1950 سے 1980 تک جاری رہا، ان کی آخری فلم ’’دھنک‘‘ تھی جو 1986 میں ریلیز ہوئی تھی۔ایک اندازے کے مطابق انہوں نے 220 فلموں میں کام کیا جن میں تین پنجابی فلموں کے علاوہ باقی سب اردو فلمیں تھیں۔مرحوم اداکار لہری کو 1964 سے 1986 تک کا بہترین مزاحیہ اداکار قرار دیتے ہوئے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ یہ وہ پہلے مزاحیہ اداکار تھے جنہوں نے اپنی عمدہ کاکردگی سے لگاتار  11 نگار ایوارڈز اپنے نام کیے، لہری نے فلمی دنیا کے علاوہ ڈراموں اور اسٹیج شو میں بھی اپنے منفرد مزاحیہ اداکاری سے سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔چہروں پر مسرتیں اور کھلکھلاہٹ بکھیرنے والے سفیر اللہ صدیقی عرف لہری شدید علالت کے باعث کراچی میں 13 ستمبر 2012 کو دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔