کپتان بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے ہیں جس کے بعد محمد رضوان ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں شروع ہو گا۔دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر کے باعث بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کےکرائسٹ چرچ پہنچنے پر بابر اعظم نے گزشتہ روز مکمل نیٹ سیشن کیا تاہم نیٹ کے دوران انہوں نے اپنے ہاتھ کے انگوٹھے میں ہلکا درد محسوس کیا۔
پی سی بی میڈیکل پینل اور ٹیم منیجمنٹ بابراعظم کی انجری سے صحتیابی پر مطمئن ضرور ہیں تاہم وہ کوئی بھی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔
ڈاکٹر قومی کرکٹ ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی انجری میں بہتری واضح ہے انہوں نے مسلسل دو روز باقاعدہ نیٹ سیشنز میں حصہ لیا ہے۔ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ بابر اعظم قومی ٹیم کے کپتان اور اہم ترین بیٹسمین ہیں لہٰذا ہم کوئی جلد بازی نہیں کریں گے۔