برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستانی صحافیوں سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

Feb 02, 2023 | 12:53:PM
برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستانی صحافیوں اور برٹش پاکستانیوں سے متعلق بیان واپس لے لیا اوراپنے مبینہ بیان پر معافی مانگ لی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستانی صحافیوں اور برٹش پاکستانیوں سے متعلق بیان واپس لے لیا اوراپنے مبینہ بیان پر معافی مانگ لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رامی رینجر نے برٹش پاکستانیوں کو بچیوں کی گرومنگ میں ملوث اور منشیات فروش کہا تھا۔

ضرور پڑھیں :چین میں جوڑوں کو لاتعداد بچے پیدا کرنے کی اجازت مل گئی

 گجرات فسادات میں مودی کے کردار پر مبنی بی بی سی کی فلم پر رامی رینجر سیخ پا تھے۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف فلم پر بی بی سی کو خط لکھتے ہوئے پوچھا تھا کہ کہیں اس فلم کے پیچھے پاکستانی نژاد اسٹاف تو نہیں۔ رامی رینجر نے کہا تھا کہ 30 سے 40 لیبر رکن پارلیمنٹ پاکستانیوں کے ووٹ پر انحصار کرتے ہیں۔

 دوسری جانب لیبر ایم پی ڈوڈز نے کہا ہے کہ بھارتی چینل پر رامی رینجر کا بیان اشتعال انگیز اور نسل پرستانہ تھا، جس پر لارڈز کمشنر سے درخواست کی گئی تھی کہ تحقیقات کرائیں کہ رامی رینجرز نے قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں کی۔