آزاد کشمیر:یونین کونسل بھیڈی میں برف باری نے قیامت ڈھا دی

Feb 02, 2023 | 10:26:AM
آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کی یونین کونسل بھیڈی میں برف باری نے قیامت ڈھا دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کی یونین کونسل بھیڈی میں برف باری نے قیامت ڈھا دی۔

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹہ کی یونین کونسل بھیڈی میں شہری دور جدید میں بھی زمانہ قدیم کی زندگی گزار رہے ہیں۔ شدید برفباری کے باعث علاقے میں بجلی کا نظام درہم برہم  اورموبائل فون سگنلز نہ ہونے سے وہاں کے لوگ اپنے پیاروں سے رابطہ کرنے سے بھی قاصر ہیں۔   

کئی روز سے روڈ کی بندش کی باعث لوگ میلوں تک روزمرہ کی اشیاء اٹھائے پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔وہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی روز سے روڈ بند ہے،گھنٹوں پیدل چل کر منزل مقصود تک پہنچتے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
14 دیہاتوں پر مشتمل گاؤں بنیادی صحت جیسی سہولت سے بھی محروم،علاج معالجہ کے لیے سول ڈسپنسری تو قائم کی گئی لیکن یہ بنیادی مرکز صحت بھی برف تلے دب چکا ہے۔ شہری بیمار بچوں اور مریضوں کو کندھوں پر اٹھائے 30 کلومیٹر تک ڈی ایچ کیو کہوٹہ لے جانے پر مجبور ہیں۔

دس دس فٹ برف میں زندگی کی تلاش میں سرکرداں یہ لوگ آج بھی عوامی نمائندوں اور حکومتی اہلکاروں کی راہ دیکھ رہے ہیں جو الیکشن کے وقت کیے گئے دعوؤں سے مکر گئے۔ علاقے کےرہائشیوں نےآزاد کشمیر حکومت اور وزیر اعظم پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے۔