امریکا میں سکولوں پر فائرنگ کے واقعات تھم نہ سکے۔۔تازہ حملے میں ایک طالب علم ہلاک 

Feb 02, 2022 | 21:16:PM
ریاست، مینی سوٹا، سکول، فائرنگ
کیپشن: ریاست مینی سوٹا کا سکول جہاں فائرنگ ہوئی(فوٹو بشکریہ سی جی ٹی این)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی مختلف ریاستو ں کے شہروں اور سکولوں میں فائرنگ سے ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ریاست مینی سوٹا کے ایک سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاست مینی سوٹا  کے شہر ریچ فیلڈ کے پولیس سربراہ جی هنتورن نے کہا ہے کہ شہر کے ایک سکول میں ہونے والی فائرنگ سے ایک طالبعلم ہلاک اور ایک اور طالبعلم زخمی ہوا۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کی وجہ اور فائرنگ کرنے  والے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردیں گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔اسلحہ کی خرید و فروخت اور نمائش کی آزادی کو امریکہ میں فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعات میں اضافہ کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔امریکا کی آبادی دنیا کے 5 فیصد کے برابر ہے تاہم اس ملک میں مسلح حملوں کے ذریعے اجتماعی قتل کا ارتکاب کرنے والوں کا تناسب دنیا میں31 فیصد کے برابر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: