فوجی حکومت کی حمایت۔۔ریلی پر گرنیڈ سے حملہ۔۔2افراد ہلاک اور 38 زخمی

Feb 02, 2022 | 18:57:PM
ریلی ، شرکا، زخمی، شخص ،اٹھا
کیپشن: ریلی کے شرکا زخمی شخص کو اٹھا کر لے جارہے ہیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)میانمار میں فوجی حکومت کی حمایت میں نکالی جانیوالی ریلی پر گرنیڈ سے حملہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں2افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے۔

ایرنی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ جان لیوا واقعہ میانمار کے مشرقی علاقے میں ہوا، حملہ آور نے فوج کی حمایت میں نکالی گئی ریلی سے واپس لوٹنے والوں پر دو گرنیڈ پھینکے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔میانمار میں فوجی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر یہ ریلی نکالی گئی تھی۔میانمار میں یکم فروری 2021کو ہونے والی فوجی بغاوت کے باعث ملک بھر میں سرکاری اداروں کا نظام تباہ ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقتدار سنبھالنے کے کئی ماہ بعد بھی میانمار کے فوجی حکمران حالات کو معمول پر لانے میں ناکام رہے ہیں۔مقامی تنظیموں کے اعداد و شمار کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے اب تک 750 سے زائد مظاہرین اور عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ میانمار میں  گزشتہ سال یکم فروری کو فوج نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر میانمار کا اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا اس کے بعد سے اب تک میانمار کی فوجی حکومت انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے تعلق سے بارہا سرخیوں میں آ چکی ہے۔ اس سے قبل میانمار کو مسلمان اقلیت روہنگیا کے قتل عام کے حوالے سے سنگین الزامات کا سامنا ہے جس کے سلسلے میں آج بھی عالمی عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری۔۔فیس بک میسنجر کا نیا فیچر ۔۔صارفین کی چیٹس محفوظ