چلاس میں مسافروں پر فائرنگ میں کس کا ہاتھ ہے؟وزیرداخلہ گلگت بلتستان نے بتادیا

Dec 02, 2023 | 22:55:PM
چلاس میں مسافروں پر فائرنگ میں کس کا ہاتھ ہے؟وزیرداخلہ گلگت بلتستان نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہتاب الرحمن)گلگت بلتستان  کے وزیرداخلہ شمس لون کا کہناہے کہ  چلاس دہشت گردی واقعہ میں دشمن ملک بھارت کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چلاس میں مضافاتی علاقہ ہڈور کے مقام پر شاہراہِ قراقرم پر مسافر بس پر  نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں   غذر سے راولپنڈی جانے والے 8 مسافر جاں بحق  جبکہ  16 زخمی ہو گئے۔

اس واقعہ پر  گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمن لون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع کی طرف روانہ کر دی گئی ہے جبکہ واقعہ کے تمام زخمی افراد کا مفت علاج ہوگا۔

وزیر داخلہ شمن لون کا مزید کہنا تھا  کہ چلاس دہشت گردی واقعہ میں دشمن ملک بھارت کا ہاتھ ہوسکتا ہے،جبکہ گلگت شہر سمیت تمام اضلاع کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چلاس؛ نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی