یوریا کھاد کا بحران ،محکمہ زراعت نے تین افسران کو معطل کردیا

Dec 02, 2023 | 21:56:PM
یوریا کھاد کا بحران ،محکمہ زراعت نے تین افسران کو معطل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)یوریا کھاد کا بحران سر اٹھانے لگا,چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ زراعت کے تین افسران کو معطل کردیا.

محکمہ زراعت نے افسران کی معطلی کا نوٹیفیکیشن  محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن کو جاری کردیا ہے ،معطل ہونے والوں میں ڈائریکٹر زراعت میرپور خاص چیتن مل ایڈیشنل ،ڈائریکٹر زراعت عمرکوٹ پیر بخش راہموں ایڈیشنل  اور ڈائریکٹر زراعت میرپور خاص شنکر لال شامل  ہیں،تینوں افسران کو 90 روز کیلئے معطل کیا گیا ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق  تینوں افسران کو ڈائریکٹر جنرل زراعت حیدرآباد آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ تینوں افسران کو تنخواہ ملتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:چلاس؛ نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی