2022 میں گوگل پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو سرچ کیا گیا؟

Dec 02, 2022 | 14:45:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پہلے اور دوسرے نمبر بالی وڈ اداکارہ اور انکے سابقہ شوہر براجمان
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سال 2022 میں گوگل پر ہالی وڈ اداکارہ Amber Heard کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، دوسرے نمبر پر Johnny Depp رہے۔

اداکارہ ایمبر ہرڈ نے کئی مشہور ترین شخصیات Kim Kardashian ، Elon Musk ، Pete Davidson ، Tom Brady یہاں تک کہ آنجہانی Queen Elizabeth کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ہالی وڈ نیوز ویب سائٹ کے مطابق گوگل سرچ ٹرینڈز 2022 کے ڈیٹا پوائنٹس میں 150 سے زیادہ مشہور شخصیات کو ٹریک کیا گیا۔ مشہور شخصیات کی اس فہرست میں ایمبر ہرڈ ماہانہ 5.6 ملین سرچز کے ساتھ سر فہرست رہیں۔

دوسرے نمبر پر سرچ کی جانے والی شخصیت امبر ہرڈ کے سابق شوہر جونی ڈیپ ہیں جنہوں نے ماہانہ 5.5 ملین تک کی سرچز حاصل کیں۔

تیسرے نمبر پر برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ کو ہر ماہ 4.3 ملین بار سرچ کیا جاتا ہے۔

چوتھے نمپر پر فٹبال کی مشہور شخصیت ٹام بریڈی ہیں جنہوں نے 4.06 ملین سرچز حاصل کیں۔

ہالی وڈ اداکارہ کم کارڈیشین پانچویں نمبر پر رہیں۔

چھٹے نمبر پر امریکی کامیڈین پیٹ ڈیوڈسن رہے۔

ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے 3.19 ملین سرچز کے ساتھ ساتویں نمبر پر جگہ بنائی۔

ایمبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کا سر فہرست ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ چاہے اس سال اور بہت کچھ ہوا ہو لیکن جو چیز سب سے زیادہ چرچے میں رہی وہ جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کا عدالتی مقدمہ تھا۔

ایمبر ہرڈ کی جانب سے 2018 میں اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا گیا تھا جس کے جواب میں ان پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا۔

اپریل سے یکم جون تک چلنے والے اس عدالتی کیس میں جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ دیا گیا۔ جج نے امبر ہرڈ کو حکم دیا کہ وہ جونی ڈیپ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر انہیں 10.35 ملین ڈالر کی ادائیگی کریں۔ اس بھاری ہرجانے کی رقم کو ادا کرنے کیلئے اداکارہ کی کوششیں تا حال جاری ہیں۔