یوٹیلٹی سٹورز مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز۔۔۔وجہ کیا بنی؟

Dec 02, 2021 | 09:25:AM
یوٹیلٹی سٹورز، فائل فوٹو
کیپشن: یوٹیلٹی سٹورز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پبلک اکائونٹس کمیٹی کا یوٹیلٹی سٹورز میں کرپشن کےمعاملات پر اظہاربرہمی ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر غیرمعیاری اشیا فروخت نہ کرنے کی رپورٹ دے کر گھٹیا اشیا فروخت کی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ایف آئی اے سے یوٹیلیٹی اسٹورز میں کرپشن کی تحقیقات کی رپورٹ 10دنوں میں طلب کر لی جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو مکمل طور ختم کرنے کی تجویز دے دی ۔ایف آئی اے نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ فرنیچر پاکستان کمپنی اسکینڈل میں ملوث ملزمان کو ایک ہفتہ میں گرفتار کر لیا جائے گا ۔

واضح رہے بدھ کو کمیٹی کا اجلاس رانا تنویرحسین کی زیر صدارت ہوا جس میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر غیرمعیاری اشیا فروخت نہ کرنے کی رپورٹ دے کر گھٹیا اشیا فروخت کی گئیں جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز نے ارکان پارلیمنٹ اور عوام کو بیوقوف بنا رکھا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر دنیا کا سب سے غیرمعیاری گھی فروخت ہو رہا ہے.

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان میں پٹرول سستا۔۔کیا ہر ماہ قیمت بڑھے گی؟

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز اشیا کی خریدوفروخت میں اربوں روپے کی کرپشن کر رہی ہے، کورونا فنڈز میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو 50ارب میں 10ارب جاری کیے گئے، سیکرٹری وزارت خزانہ ایسا نااہل آدمی ہے اس کو کچھ معلوم ہی نہیں،خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کی ناکامی کی وجہ بیوروکریسی ہے.بیوروکریسی نے ملک کا بیڑا غرق کیا،کمیٹی رکن نورعالم نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیائےخوردونوش پکانے سے بھی نہیں پکتی، اس ملک میں سول، ملٹری اور ججز کا کوئی احتساب نہیں ہے .

خیال رہے چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے بارہ سو ارب روپے کافنڈجاری ہوا، اس کی تقسیم بہت عجیب طریقے سے ہوئی ، سب نے اپنااپناحصہ نکالا، سیکرٹری خزانہ نااہل ہیں ، انہیں کچھ پتہ نہیں ،10 ارب روپے یوٹیلیٹی اسٹورز کو اور 70 ارب روپے ایف بی آر کو دیدیئے گئے، چیئرمین کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار حکام سے پوچھا کہ فرنیچر پاکستان کمپنی کا اب کیا بنا؟۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے فی یونٹ نرخ میں بڑا اضافہ۔۔۔۔اہم فیصلہ آگیا