خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا

Aug 02, 2023 | 15:10:PM
خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسجد الحرام میں کعبتہ اللہ شریف کوغسل دے دیا گیا، روح پرورتقریب کئی گھنٹے جاری رہی، غسل کعبہ کی پر وقارتقریب کا آغاز نماز فجر کے بعد ہوا،کلید بردارالشیخ ڈاکٹرصالح آل زین نے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا۔

مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا،چالیس لیٹر آب زمزم اورپانچ سو چالیس ملی لیٹرعرق گلاب سے بیت اللّٰہ کی اندرونی دیواروں اورفرش کوصاف کیا گیا۔

چوبیس ملی لیٹر اعلیٰ معیارکا طائف گلاب تیل،چوبیس ملی لیٹرعود کا تیل،تین ملی لیٹرمشک، خالص عود اور بخور سے معطرکیا گیا،غسل کعبہ کی تقریب میں اوآئی سی سربراہ، آئمہ کرام،حرمین شریفین انتظامی امورکے حکام اوراعلیٰ سول حکام شریک ہوئے۔

خانہ کعبہ کو ہر نئے ہجری سال کی 15 تاریخ کوغسل دیا جاتا ہے۔