چین نے پاکستان کو سائنو فام کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکوں کا تحفہ دیدیا  

Aug 02, 2021 | 11:54:AM
 چین نے پاکستان کو سائنو فام کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکوں کا تحفہ دیدیا  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) کورونا کی روک تھام کے حوالے سےچین نے پاکستان کو سائنو فام کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکوں کا تحفہ دیا۔ چین سے سائنو فام ویکسین کی کھیپ دو روز میں پاکستان لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  چین سے سائنو فارم ویکسین کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی۔ چین سے دو روز میں کل 35 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز لائی جائیں گی۔ چین سے 20 لاکھ سائنوفام ، 15 لاکھ کین سائنو ڈوز لائی جائیں گی۔ پاکستان نے 15 لاکھ کین سائنو ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں۔ چین سے کین سائنو کی 3 لاکھ تیار اور 12 لاکھ ڈوز کا خام مال لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کیسز میں اضافہ ۔۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اہم حکم جاری کردیا