میلسی، کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گر گیا، 3 بھائی جاں بحق

Apr 02, 2023 | 19:25:PM
میلسی، کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گر گیا، 3 بھائی جاں بحق
کیپشن: ریسکیو اہلکار مٹی کے تودہ سے لاشیں نکال رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میلسی میں کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گر گیا،3 مزدور مٹی تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے ، 19 گھنٹے مسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد تینوں مزدوروں کی نعشوں کو نکال لیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، افسوسناک حادثے نے علاقہ میں ہر آنکھیں اشکبار کردی۔
تفصیلات کے مطابق میلسی کے نواحی گاوں مترو میں غربت کے ستائے 20 سالہ سجاد ، 17 سالہ ضمیر اور 10 سالہ کزن محمد شعبان زندگی کی بازی لگائے مزدوری کی تلاش میں نکلے اور گھر واپس زندہ نہ پہنچ سکے ،قریبی کھیت میں ٹیوب ویل کے پرانے کنویں کی کھدائی کا کام جاری تھا، موت سے بے خوف تینوں مزدور کنویں میں اتر گئے کہ حکم ربی تھا اور مٹی کا تودہ کنویں میں گرگیا ،تینوں مزدور مٹی کے تودے تلے دب گئے جن کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، کنویں کی گہرائی 40 فٹ سے زیادہ تھی اور زمین ریتلی تھی، ریسکیو ٹیم اور اہل علاقہ نے 19 تک مسلسل ریسکیو آپریشن جاری رکھا اور تینوں مزدوروں کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کردیں ،تینوں مزدوروں ایک ہی خاندان سے تھے، جب لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار ہوگئی ،تینوں مزدوروں کی آبائی گاو¿ں کے قریبی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس کی سماعت کل ہوگی