کورونا سے کس عمر کے افراد زیادہ اموات کا شکارہوئے؟ اعدادوشمارجاری

Apr 02, 2021 | 22:54:PM
کورونا سے کس عمر کے افراد زیادہ اموات کا شکارہوئے؟ اعدادوشمارجاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی)نے کورونا کے باعث انتقال کرنے والے مختلف عمر کے افراد کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے 1 سے 10 سال کے 40 بچے انتقال کرگئے جبکہ 11 سے 20 سال تک کے 136 بچے اور نوجوان کورونا سے انتقال کرگئے، اسی طرح 21 سے 30 سال تک کے 359 افراد کورونا سے فوت ہو چکے ہیں ،31 سے 41 سال کی عمر کے 769 افراد نے کورونا سے وفات پائی،41 سے 50 سال کے 1853 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ۔
این سی او سی کامزید کہناتھا کہ 51 سے 60 سال کے 3 ہزار666 افراد کورونا سے فوت ہو چکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ 61 سے 70 سال کے 4 ہزار131 افراد جان سے گئے ،زیادہ اموات61 سے 70 سال کی عمر کے افراد کی ہوئیں ،71 سے 80 سال کی عمر کے 2 ہزار 604 افراد کورونا سے فوت ہوئے،81 سے 90 سال کی عمر کے 856 افراد کورونا سے چل بسے،91 سال سے اوپر کے 118 بزرگ کورونا سے انتقال کرگئے ۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 6 ہزار427 ہو چکی ، کورونا سے سندھ میں مجموعی طور پر 4 ہزار502 اموات ہوئیں،کورونا کے باعث اسلام آباد میں مجموعی اموات572ہوئیں ،کورونا کے باعث کے پی میں مجموعی اموات2ہزار363 ہوئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کرنےکافیصلہ