وزیراعظم کی سمری کا مسترد ہونا کابینہ کاکشمیر پالیسی پر عدم اعتماد ہے، رضا ربانی 

Apr 02, 2021 | 20:09:PM
وزیراعظم کی سمری کا مسترد ہونا کابینہ کاکشمیر پالیسی پر عدم اعتماد ہے، رضا ربانی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت کیلئے وزیراعظم کی دستخط کردہ سمری کا مسترد ہونا وفاقی کابینہ کا وزیر اعظم کی کشمیر پالیسی پر عدم اعتماد ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں چھ سو چھ دن سے جاری کرفیو ، نسل کشی ، آبادکاری میں تبدیلی اور انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، موجودہ حالات کے باوجود حکومت ہٹلر مودی کی حکومت سے تعلقات معمول پر لانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ اور داخلہ سے ان پٹ لئے بغیر ای سی سی کا فیصلہ کشمیر کاز سے دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر مسلسل جل رہا ہے اس دوران 23 مارچ پر بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خط لکھنا قابل مذمت ہے۔