حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کےلئے پرعزم ہے،وزیراعظم عمران خان

Apr 02, 2021 | 19:56:PM
حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کےلئے پرعزم ہے،وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ موجودہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کےلئے پرعزم ہے،گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکج کی منظوری دی جا چکی ہے، جس سے علاقے میں تعمیرو ترقی کا نیا باب روشن ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر گلگت بلتستان میں مواصلاتی روابط میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، امین الحق، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور دیگر سینئر نے شرکت کی،شمالی علاقہ جات میں مواصلاتی روابط اور انٹرنیٹ کی سہولیات میں مزید بہتری لانے سے متعلق مختلف منصوبوں اور متعلقہ امور پر غورکیاگیا۔
وزیر اعظم نے کہاکہ ماضی کے مقابلے میں موجودہ حکومت نے گلگت بلتستان میں مواصلاتی روابط کی بہتری کے حوالے سے خصوصی توجہ دی ہے۔ مواصلاتی روابط کے ضمن میں مختص فنڈز کی تعداد میں موجودہ دور میں ڈھائی سو گنا اضافہ اس عزم اور توجہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیر اعظم نے وزارت آئی ٹی، ایس سی او اور پی ٹی اے کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گلگت میں مواصلاتی روابط کی بہتری کے حوالے سے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں، وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کےلئے ضروری ہے کہ اس علاقے میں تھری جی اور فور جی سروسز کی دستیابی ہو، تاکہ نوجوانوں کو آن لائن تعلیم حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتیوں کو برؤے کار لانے میں مدد ملے۔