عدالتی فیصلہ قبول ، حلقے میں پورا میدان لگائیں گے،عثمان ڈار

Apr 02, 2021 | 14:32:PM
عدالت کا فیصلہ قبول ہے
کیپشن: عدالت کا فیصلہ قبول ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہےکہ این اے 75 پر عدالت کا فیصلہ قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 75 سے تحریک انصاف کے امیدوار اور درخواستگزار اسجد ملہی نے کہا کہ ہم اس مرتبہ (ن) لیگ کو دگنی لیڈ سے ہرائیں گے، ہمیں 10 اپریل کو الیکشن پر اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 10 کو کرائیں،20 کو کرائیں یا 30 اپریل کو کرائیں لیکن ہم جیتیں گے، ڈسکہ کی عوام فیصلہ کرے گی کون جیتا اور کون ہارا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالت کا فیصلہ قبول ہے، ہم پھر حلقے میں پورا میدان لگائیں گے اور(ن) لیگ کا مقابلہ کریں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی کے بعد الیکشن کو کالعدم قرار دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے حلقے میں 10 اپریل کو دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے کیس عدالت میں ہونے کی وجہ سے پولنگ ملتوی کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی کے دوران 2 افراد جاں بحق بھی ہوئے تھے، پی ٹی آئی کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔