تائیوان: مسافر ٹرین سرنگ میں حادثے کا شکار، 41 افراد ہلاک

Apr 02, 2021 | 14:50:PM
تائیوان میں ٹرین حادثہ
کیپشن: تائیوان میں حادثے کا شکار ہونیوالی ٹرین سرنگ میں پھنسی ہوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تائیوان میں ایک تیز رفتار مسافر ٹرین سرنگ میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق یہ سانحہ مشرقی تائیوان کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسافر ٹرین ایک سرنگ میں پٹری سے اترنے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں  41 افراد ہلاک اور متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں ،اس حادثے کو 40 سال کے دوران بدترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ 8 ڈبوں پر مشتمل مسافر ٹرین میں 350 افراد سوار تھے جس کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے حادثہ پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں ٹرین کے چار ڈبوں کو شدید نقصان پہنچا ہے،تائیوان کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہےکہ مسافر ٹرین سرنگ کے اندر پٹری سے اتری جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حادثے میں 40 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ بعض افراد کے سرنگ میں پھنسے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کو ریسکیو کرنے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ایمرجنسی سروسز نے کم از کم 70 افراد کے سرنگ میں پھنسے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جن میں سے بعض افراد کی ہلاکت کا بھی خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: بابری مسجد کے بعد دیگر مساجد کو مندر بنانے کی شرانگیز مہم شروع