ایون فیلڈ ریفرنس: پی ٹی آئی کا فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

Oct 01, 2022 | 08:59:AM
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت کے خلاف تحریک سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی
کیپشن: پاکستان تحریک انصاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت کے خلاف تحریک سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس کیس کی اپیل نیب نہیں کرسکتا کیونکہ انہوں نے خود اپنا چیئرمین لگایا ہوا ہے، یہ کیس ہم خود سپریم کورٹ لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت ضروری ہے کہ کل جو مقدمہ سامنے آیا اس کے حقائق عوام کو بتائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور زرداری خاندان کا جو اصل پیسہ بیرون ملک موجود ہے، پاکستان کے عوام کو اس کی بھنک بھی نہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارا نظام ایسا ہے کہ اس چھوٹے سے پیسے کو بھی نہیں سنبھال پا رہا اور مریم اور ان کے خاندان پر نوازشات جاری ہیں جس کا بالآخر نقصان پاکستان کے عوام کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جیلوں میں قید لوگوں کی چوری کتنی بڑی ہوگی؟ اصل چور تو یہ لوگ ہیں کہ جو ملک میں کرپشن کرکے پیسہ باہر لے گئے اور اب ہمارا نظام انہی کو سپورٹ کر رہا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے لئے ہمارے نظام کا ایک ہی پیغام چوری کریں تو بڑی کریں گے چھوٹی کریں گے تو پکڑے جائیں گے کوئی مسئلہ نہیں۔