امریکی سینیٹ میں پیش کردہ پاکستان مخالف بل پر خاموش نہیں بیٹھیں گے،شاہ محمود قریشی

Oct 01, 2021 | 18:23:PM
خاموش ،نہیں ،بیٹھیں
کیپشن: شاہ محمود قریشی ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوزایجنسی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی سینیٹرز کی جانب سے افغانستان سے متعلق مجوزہ مسودہ قانون پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا میں لابیز اور ہمارے ہمسائے اس بل کے پیچھے ہیں، کانگریس کو افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سمجھنا ہو گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا مسئلے کا حل نہیں ۔اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے لیے پاکستان کو سپورٹ کرنے پر ڈنمارک کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان گرین پارٹنر شپ معاہدہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رمیز راجا کا صوبائی ٹیموں کے کوچز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار۔۔چھٹی کا امکان