پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ۔۔اپوزیشن کااحتجاج۔۔ قومی اسمبلی اور سینٹ سے واک آئوٹ

Oct 01, 2021 | 14:47:PM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ۔۔اپوزیشن کااحتجاج۔۔ قومی اسمبلی اور سینٹ سے واک آئوٹ
کیپشن: اپوزیشن بائیکاٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کا موقع نہ ملنے پر اپوزیشن اراکین نے  اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی  کی اور سپیکر ڈائس کا گھیرائو کرلیا۔

خواجہ آصف نے اپوزیشن کی طرف سے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

دوسری جانب سینیٹ میں رضا ربانی بھی حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ غریب کا چولہا بجھ رہا ہے، حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ تیل کی قیمتوں سے متعلق معاہدہ کیا وہ کہاں ہے؟

 سینیٹ میں قائدِ ایوان شہزاد وسیم کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جن ممالک میں تیل نکلتا ہے وہاں بھی تیل کی قیمت بڑھی ہے، پاکستان میں تیل نکل آئے تو ہمارا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا نے تو بہت زیادہ قیمت بتائی تھی، حکومت نے کم سے کم اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو بڑا ریلیف مل گیا