پاکستان کی معاشی مشکلات حل ،تجارتی میدان سے اہم خبر آ گئی

Nov 01, 2023 | 19:58:PM
پاکستان کی معاشی مشکلات حل ،تجارتی میدان سے اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ادارہ شماریات  نے معاشی مشکلات سے دوچار پاکستانیوں  کونوید سنائی ہے ۔ 

جاری کردہ رپورٹ میں ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ستمبر 23 کے مقابلے اکتوبر 23 میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ ہوا،ستمبر23 کے 2.47 ارب ڈالر کے مقابلے اکتوبر میں برآمدات 2.70 ارب ڈالر رہیں ، اکتوبر 22 کے مقابلے اکتوبر 23 میں برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا،ستمبر 23 کے مقابلے اکتوبر 23 میں درآمدات میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کارپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ ستمبر23 کے 3.99ارب ڈالر کے مقابلے اکتوبر میں درآمدات  4.80ارب ڈالر رہیں، اکتوبر 22 کے مقابلے اکتوبر 23 میں درآمدات میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا،اکتوبر 22 کے مقابلے اکتوبر 23 میں تجارتی خسارہ 4 فیصد کمی سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا ،ستمبر 23 کے مقابلے اکتوبر 23 میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ ہوا،رواں مالی سال 4 ماہ میں برآمدات ایک فیصد اضافے سے 9.61 ارب ڈالر رہیں، ان 4 ماہ میں درآمدات 19 فیصد کمی سے 17.03 ارب ڈالر رہیں، رواں مالی سال 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 35 فیصد کمی سے 7.41 ارب ڈالر رہ گیا ، گزشتہ مالی سال کے ان 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 11 ارب 35 کروڑ ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیں :قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل