پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم افغان طالب علموں کی ویریفیکیشن کرنے کا فیصلہ

Nov 01, 2023 | 16:42:PM
پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم افغان طالب علموں کی ویریفیکیشن کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پاکستان کی جامعات میں زیرتعلیم اور مقیم افغانیوں کی ویریفیکیشن کا معاملہ، پنجاب یونیورسٹی پاکستانی شہریت رکھنے والے افغان طلباء کی ویریفیکیشن کرے گی۔

وائس چانسلر جامعہ پنجاب  ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں کثیر تعداد میں افغان طلباء زیرتعلیم ہیں، افغانستانی شہریت والے طلباء سفارتخانے کے زریعے داخلہ لیتے ہیں، پاکستانی شہریت رکھنے والے افغانیوں کی ویریفیکیشن کی جاتی ہے۔؎

یہ بھی پڑھیں: سرکاری جامعات پر عائد بڑی پابندی ختم

ڈاکٹر خالد محمود کا مزید کہنا ہے کہ کچھ طلباء غلط شناختی کارڈ نمبر کا استعمال بھی کرتے ہیں، ایسے طلباء کو داخلہ نہیں دیا جاتا، بوقت ضرورت پاکستانی شناخت رکھنے والے افغان طلباء کی نادرا سے ویریفیکیشن کرائیں گے۔