وزیرِاعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

Nov 01, 2022 | 12:33:PM
وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دو روزہ سرکاری دورہءِ چین کیلئے اسلام آباد سے بیجنگ روانہ ہوگئے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دو روزہ سرکاری دورہءِ چین کیلئے اسلام آباد سے بیجنگ روانہ ہوگئے۔

وزیرِاعظم چین میں صدر چین شی جنپنگ اور پریمئر لی-کیچیانگ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کی چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہوگی۔ وزیرِاعظم کا یہ دو روزہ سرکاری دورہ منصبِ وزارتِ عظمی سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسد محمود، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال، وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین، وفاقی وزیرِ دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین، معاونینِ خصوصی طارق فاطمی، سید فہد حسین، ظفر الدین محمود، جہانزیب خان اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔