بجلی کی پیداوار میں اضافہ۔آج سے لوڈ شیڈنگ میں بتدریج کمی۔وزارت توانائی

May 01, 2022 | 09:28:AM
لوڈ شیڈنگ میں کمی، فائل فوٹو
کیپشن: لوڈ شیڈنگ میں کمی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج سے بجلی کی پیداوار میں تقریباً 2000 میگاواٹ کا اضافہ ہوگا۔
 تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے اعلان کیا ہے کہ آج سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی ہوگی۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے بجلی کی پیداوار میں تقریباً 2000 میگاواٹ کا اضافہ ہوگا۔

بیان کے مطابق زیادہ نقصانات والے فیڈرز کے سوا بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ 50 فیصد کم ہوجائے گی۔

دوسری جانب لاہور میں لوڈشیڈنگ میں قدرے کمی آگئی ہے، لیسکو کے کوٹے میں 400 میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

لیسکو ذرائع کے مطابق اب مجبوری میں ایک دو گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی جبکہ دیہات اور چھوٹے شہروں میں دس، دس گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    بھتیجے کی گرفتاری کی مذمت۔شیخ رشید کا رد عمل سامنے آ گیا