ماہِ رمضان کی آمد،وفاقی حکومت کا بڑافیصلہ سامنے آگیا

Mar 01, 2023 | 14:57:PM
وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ رمضان کے لیے ریلیف پیکج تیار کر لیا، جس میں 5 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ رمضان کے لیے ریلیف پیکج تیار کر لیا، جس میں 5 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

ذرائع وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق رمضان کے لیے 19 اشیائے ضروریہ پر حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ رمضان پیکج کے تحت سبسڈی بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کے لیے ہوگی۔

مزید پڑھیں:شدید گرمی ،ماہر موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

رمضان کے لیے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی یوٹیلٹی اسٹورز پر فراہم کی جائے گی، پیکج کے تحت آٹا، گھی، دالوں، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر رمضان پیکج کے تحت سبسڈی دی جائے گی۔

مہنگائی کے باعث عوام بالخصوص نچلے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے سبسڈی کا فیصلہ کیا ہے۔