رکاوٹیں ختم ۔ اب پاکستان تیزی سے اوپر جائیگا۔وزیراعظم عمران خان

Mar 01, 2022 | 15:08:PM
رکاوٹیں ختم کر دیں، اب پاکستان تیزی سے اوپر جائیگا۔وزیراعظم عمران خان
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمال اور میڈیم انڈسٹریز کیلئے پالیسیاں لے کر آئے ہیں، رکاوٹیں ختم کر دیں، اب پاکستان تیزی سے اوپر جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا لاہور میں انڈسٹریل پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ ملک صنعتوں کی وجہ سے آگے بڑھتے ہیں۔ کبھی برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی، زرمبادلہ کم ہوجانے کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ جو پیکج آج دیا وہ پہلے ہی بزنس کمیونٹی کو دے دینا چاہیے تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی فیصلہ کیا تھا صنعتوں پرتوجہ دینی ہے، پرکشش مراعات کی بنیاد پر سرمایہ کار راغب ہوتے ہیں، ماضی میں طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہونے سے معاشی نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری۔ فوجیں کہاں پہنچ گئیں

 انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کیلئےہم نےسپیشل کورٹس بنادیں، اوورسیز پاکستانی پلاٹس خریدتےتھےلیکن قبضےہوجاتےتھے۔

یہ بھی پڑھیں:پیکا آرڈیننس۔لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی۔ہائیکورٹ