پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر تقریبات کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور چین میں سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریبات کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات 21 مئی 1951ءکو قائم ہوئے۔ رواں سال دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہو رہے ہیں۔
سالگرہ کی تقریبات کو باضابطہ طور پر شروع کرنے کے لئے ایک ورچول تقریب بیک وقت کل 2 مارچ کو اسلام آباد اور بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ مسٹر وانگ یی تقریب میں اپنے اپنے ملک کی قیادت کریں گے۔دونوں ممالک اس تاریخی سنگ میل کی یاد کو مناسب انداز میں منانے کے لئے سال بھر سلسلہ وار تقریبات کا اہتمام کرتے رہیں گے۔