سپر سٹار لیونل میسی نے فرنچ کلب "پی ایس جی"کوخیربادکہہ دیا

Jun 01, 2023 | 20:29:PM
سپر سٹار لیونل میسی نے فرنچ کلب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا)مایہ ناز فٹبالر اورارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے اپنے   پیرس سینٹ جرمین( پی ایس جی )سے راہیں جدہ کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس جی کلب کے منیجر کرسٹوفے نے میسی کے جانے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ سٹار فٹبالر کے سعودی، میامی یا اسپینش کلب  میں جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

فٹبال سٹار میسی کے معاملات پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ میسی کا انٹرمیامی، الہلال یا پھر بارسلونا سے معاہدہ ہو سکتا ہے۔

ورلڈکپ کے فاتح کپتان نے فرنچ کلب کی جیت سے  اپنے معاہدے کو یادگار بنا لیا، لیونل میسی اس ہفتے سلرمونٹ فُٹ سے جی پی ایس کی جانب سے آخری میچ کھیلیں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

متعدد عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے فٹبالر نے 2021 میں بارسلونا کو چھوڑ کر پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی تھی، میسی کی کپتانی میں پی ایس جی نے فرنچ ون کا ٹائٹل  بھی جیتا تھا۔

میسی کے پی ایس جی سے معاہدے کے دوران ہی میسی کی ٹیم ارجنٹائن فاتح عالم بنی جس کا پی ایس جی کی شہرت کو بھی بہت بڑا فائدہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق   لیونل میسی نے جب سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا تو  اس پر ارجنٹائنی فٹبالر کے فرنچ کلب کی انتظامیہ سے اختلافات بڑھ گئے ،لیونل میسی کا سعودی کلب الہلال سے 522 ملین پاؤنڈ کا مہنگا معاہدہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 واضح رہے کہ حال ہی میں پی ایس جی نے بلااجازت  سعودی عرب کا سفر کرنے پر اسٹار فٹبالر کو بطور سزا دو ہفتے کے لیے  معطل کردیا  گیا تھا، میسی نے اپنے کمرشل  معاہدے کی وجہ سے  سیاحت کے فروغ کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔