پنجاب کابینہ کا معاملہ ،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں آئندہ ہفتہ بیس سےزائد وزرا حلف اٹھائیں گئے

Jun 01, 2022 | 13:12:PM
پنجاب کابینہ
سورس: google file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں مجتبی شجاع الرحمان،بلال یسین،خواجہ عمران نذیر،سیف الملوک کھوکھر،ملک ندیم کامران،جگنومحسن وزیربنیں گئی پیپلزپارٹی کے مخدوم عثمان بھی وزارت کا حلف اٹھائیں گئے۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے کا معاملہ شروع ہو گیا ذرائع کے مطابق کابینہ کے دوسرے مرحلے کےلئے لیگی قیادت اور اتحادیوں سے مشاورت کا سلسلہ شروع ہو گیا  ہے مزید اتحادیوں کے درمیان وزراء کی تعداد اور ان کو دئیے جانے والے قلمدان پر گفتگو بھی کی گئی ۔دوسرے مرحلے میں 20 سےزائد وزراء کا حلف اٹھانے کاامکان ہے۔پیپلزپارٹی ن لیگ کو مزید 3وزراء کےلئے نام دے گی،مخدوم عثمان محمود متوقع وزیرہو سکتے ہیں ممتاز علی چانگ کا نام بھی وزیرکے لئے زیرغورہیں۔

پیپلزپارٹی حمزہ شہباز کو دو معاونین خصوصی کےلئے نام بھیجے گی، شہزاد سعید چیمہ اور چودھری منظور کے نام معاونین خصوصی کےلئے دئیے جانے کاامکان، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان مشاورت کا سلسلہ آئُندہ ہفتے تک جاری رہے گا، پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے کے نامزد وزراء آئندہ ہفتہ میں گورنر پنجاب سے حلف لیں گے،مجتبی شجاع الرحمن، خواجہ عمران نذیر، رانا مشہود احمد خان، بلال یاسین، سیف الملوک کھوکھر بھی حلف اٹھائیں گے،چودھری اقبال گجر، منشا اللہ بٹ، ذکیہ شاہنواز ، جگنو محسن بھی حلف اٹھائیں گے،مہر اعجاز چچلانہ خلیل طاہر سندھو، چودھری شفیق، ملک ندیم کامران ،میاں یاور زمان سمیت دیگر اہم رہنما حلف اٹھائیں گے