پانی کی مؤثر تقسیم.. ارسا نے واٹر انسپکٹرز کی تعیناتی کیلئے واپڈا کو خط بھجوادیا

Jun 01, 2021 | 11:50:AM
پانی کی مؤثر تقسیم.. ارسا نے واٹر انسپکٹرز کی تعیناتی کیلئے واپڈا کو خط بھجوادیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پانی کے مسئلہ کے حوالے سے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پنجاب اور سندھ میں پانی کی تقسیم کی مؤثر نگرانی کیلئے ملک کے 9 اہم بیراجوں اور واٹر ہیڈ ورکس پر واٹر انسپکٹرز تعینات کرنے کیلئے واپڈا کو خط لکھ دیا۔

چیئرمین ارسا راؤ ارشاد علی خان کی طرف سے خط میں چیئرمین واپڈا سے فوری طور پر آبی تکنیکی ماہرین کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں پنجاب میں تونسہ، رسول، مرالہ، تریمو، پنجند ہیڈورکس اور چشمہ بیراج پر واٹر انسپکٹرز تعینات کرنے کا کہا گیا ہے جب کہ سندھ میں گدو سکھر اور کوٹری بیراج پر تکنیکی ماہرین تعینات کرنے کا کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آبی وسائل نے 24 مئی کے اجلاس میں آبی وسائل کی تقسیم کو شفاف بنانے کی ہدایت کی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:   رپورٹ ہمارے حق میں ۔۔ انصاف ملنا چاہیے: رہنما ترین گروپ