پیاز قدرت کا بہترین تحفہ، صحت اور خوبصورتی کیلئے حیرت انگیز

Jun 01, 2021 | 10:14:AM
پیاز قدرت کا بہترین تحفہ، صحت اور خوبصورتی کیلئے حیرت انگیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)فاسفورس سے بھر پور غذا پیاز کو اگر قدرت کا انسان کے لیے بہترین تحفہ قرار دیا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا، پیاز کے استعمال سے صحت سمیت خوبصورتی پر حیرت انگیز فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔

غذائی ماہرین کے مطابق موسمِ گرما کے دوران پیاز کا استعمال بطور سلاد ضرور کرنا چاہیے، پیاز کھانے کے نتیجے میں انسان موسمی انفیکشن اور متختلف وائرسز کے اٹیک سے بچ جاتا ہے، پیاز میں فائبر اور پری بائیوٹک کی خاصی مقدار پائے جانے کے سبب یہ معدے اور آنتوں سے جڑی متعدد بیماریوں میں مفید ہے جبکہ اس سے گرمی کی شدت میں بھی کمی بھی آتی ہے۔

پیاز میں موجود فولیٹ یعنی وٹامن B9 کی موجودگی سے میٹابالزم تیز، اور نئے خلیوں کو بننے میں مدد ملتی ہے جبکہ  وٹامن B6 کی موجودگی خون میں لال خلیوں کی افزائش بھی بہتر بناتی ہے۔پیاز میں موجود وٹامن بی9 کے سبب پیاز حاملہ خواتین کے لیے نہایت موزوں غذا ہے، اس کے استعمال سے چہرے پر دانے اور کیل مہاسوں سے نجات حاصل ہوتی ہے، پیاز کو ایکنی کا علاج بھی قرار دیا جاتا ہے۔

طبّی ماہرین کے مطابق پیاز کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کولیسٹرول کی سطح متوازن سطح پر لاتا ہے اور پیاز کا گلیسیمک انڈیکس 10 سے کم ہوتا ہے  جو کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہےْ۔

یہ بھی پڑھیں:    سعودی عرب میں اہرامِ مصر سے زیادہ پرانے اور حیرت انگیز آثار قدیمہ دریافت