شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ ۔۔بجلی کا بحران۔۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری 

Jul 01, 2021 | 11:33:AM
شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ ۔۔بجلی کا بحران۔۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ، بجلی کی یومیہ پیداوار19ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 25ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق  بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ، آئیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 500 میگاواٹ ہے۔ آئیسکو میں بجلی کی طلب 22 سو میگاواٹ جبکہ فراہمی 17سو میگاواٹ ہے۔ بجلی کےشارٹ فال میں اضافے کی وجہ سے اسلام آباد کے شہری علاقوں میں6گھنٹے جبکہ راولپنڈی و دیگر میں8گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

دوسری جانب لاہور میں بجلی کی طلب 4ہزار 600 میگاواٹ تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنے بعد بجلی کی بندش کی جا رہی ہے ۔ لیسکو کو تین ہزار 50میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔ لیسکو کا ڈسٹری بیوشن سسٹی بھی شدید گرمی کے باعث جواب دے چکا ہے ۔ گرمی سے شہریوں کا برا حال ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایوان صدر  شمسی توانائی پر منتقل،سولر پینلز سے 1میگا واٹ بجلی حاصل