ایوان صدر  شمسی توانائی پر منتقل،سولر پینلز سے 1میگا واٹ بجلی حاصل

Jul 01, 2021 | 08:55:AM
ایوان صدر  شمسی توانائی پر منتقل،سولر پینلز سے 1میگا واٹ بجلی حاصل
کیپشن: ایوان صدر اسلام آبد(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بجلی نادہندہ ایوان صدر بھی اب شمسی توانائی پر منتقل ہو گیا۔ایوان صدر میں سولر پینلز سے ایک میگا واٹ بجلی حاصل کی جانے لگی ۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کو شمسی توانائی پر منتقل  کرکے بجلی حاصل کی جانے لگی ہے۔ایوان صدر کی چھت اور لان میں3 ہزار سے زائد سولر پلیٹس نصب  کی گئی ہیں۔ایوان صدر کی بجلی ضروریات کے ساتھ بچ جانے والی بجلی آئیسکو کو بھی دی جانے لگی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد شوکت کا کہنا ہے کہ پہلے ایوان صدر کے کروڑوں روپے کے بجلی بلوں کی ادائیگی نہیں ہوتی تھی، اگر شاہراہ دستور پر موجود دیگر عمارتوں پر سولر لگ جائے تو حکومت کے  کروڑوں روپے بچ سکتے ہیں،۔ ایوان صدر میں اینگرو کمپنی کے تعاون سے  سولر پراجیکٹ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا نے مزید  40 افراد کی جان لے لی، 1 ہزار 37 نئے کیسز رپورٹ