بھارتی دہشت گردی بے نقاب کردی،ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،پاکستان

Jan 01, 2021 | 17:35:PM
بھارتی دہشت گردی بے نقاب کردی،ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان دفتر خارجہ زاہد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے اور پر امن بقائے باہمی کے اصول پر مبنی تعلقات چاہتا ہے بھارت کا رویہ بد قسمتی سے علاقائی امن کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے زاہد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے لئے اس وقت کشمیریوں کی جدوجہد اور عالمی پوزیشن بہت اہم ہے۔ بھارت جان بوجھ کر ایل او سی پر سول آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے لیکن ہم احتیاط کے ساتھ جواب دیتے ہیں، انہوں نے کہاپاکستان سے جو بھی ممکن ہو سکا کشمیریوں کے لئے وہ کرے گا ،کمانڈر کلبھوشن یادیو نہ تو مچھیرا ہے اور نہ ہی سویلین، وہ بھارتی نیوی کا سرونگ آفیسر ہے، انڈین نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہندوستان کے پاکستان میں دہشت گردی کے ثبوت فراہم کردیئے ہیں، ان میں واضح طور پر پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کیا ہے، پاکستان ہمیشہ سے بھارت کے ساتھ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، قیدیوں کا معاملہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے اس دونوں ملکوں کو کام کرنا چاہئے۔
 ڈیفر پیمنٹ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا اس حوالے سے وزارت خزانہ بہتر جواب دے سکتی ہے، سٹیزن پورٹل پر وزارت خارجہ کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات موصول ہوئیں،انہوں نے کہا افغان امن عمل میں پاکستان کا انتہائی اہم کردار رہا ہے، عالمی برادری نے پاکستان کے موقف کو افغانستان کے معاملہ پر تسلیم کیا ہے، افغانستان مسئلے کے سیاسی حل کی طرف اب دنیا بڑھ رہی ہے، 5 جنوری سے دوبارہ افغان امن عمل مذاکرات شروع ہونگے۔