ٹنڈو الہ یار؛چوکیدار اور نائب قاصد اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر 

Feb 01, 2024 | 21:11:PM
ٹنڈو الہ یار؛چوکیدار اور نائب قاصد اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر 
کیپشن: پولنگ سٹیشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راجہ فہد)ٹنڈو الہ یارمیں ریٹرننگ آفیسر کا ایک اور انوکھا کارنامہ سامنے آگیا جہاں چوکیدار اور نائب قاصد کو اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈو الہ یار میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے جاری لسٹ میں نائب قاصد اور چوکیدار کا نام بھی شامل ہیں،نائب قاصد عطا اللہ کی گورنمنٹ گرلز گولو ھالیپوٹہ میں اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر ڈیوٹی لگائی گئی جبکہ چوکیدار عبدالرؤف کی بطور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر گورنمنٹ پرائمری سکول ستار ڈنو بھمرو میں ڈیوٹی لگائی ہے ،الیکشن کمیشن افسر اشرف لودھی کاکہنا ہے کہ ڈیوٹیاں الیکشن کمیشن نہیں آر او لگاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا