امریکا، 4 چینی افراد پر امریکی ساختہ آلات ایران کو فراہم کرنے پر فردِ جرم عائد

Feb 01, 2024 | 19:10:PM
امریکا میں 4 چینی افراد پر امریکی ساختہ آلات ایران کو فراہم کرنے پر فردِ جرم عائد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی حکام نے چار چینی شہریوں پر امریکی ساختہ الیکٹرانک پرزوں کی ایران اسمگلنگ کے جرم میں فرد جرم عائد کی ہے جن میں کچھ ممکنہ فوجی استعمال کے آلات بھی شامل ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمے نے ایک بیان میں کہا کہ چینی شہریوں پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکا کی ممکنہ پابندی والی برآمدی اشیاء کو چین اور ہانگ کانگ کے راستے ایران کے اسلامی انقلابی سپاہ (آئی آر جی سی) اور اس کی وزارتِ دفاع سے منسلک منظور شدہ اداروں کو منتقل کیا۔

محکمہ انصاف نے کہا کہ مبینہ اسکیم کے نتیجے میں فوجی صلاحیتوں کے ساتھ دوہرے استعمال والی امریکی نژاد اشیاء کی بڑی مقدار امریکا سے ایران برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: فلسطینیوں کا بدترین قتل عام جاری،سکول سے ہاتھ پاؤں بندھی 30 سے زائد لاشیں برآمد

محکمہ انصاف کے قومی سلامتی ڈویژن کے نائب اٹارنی جنرل میتھیو اولسن نے ایک بیان میں کہا کہ غیرقانونی طور پر امریکی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی ایسی کوششوں سے ہماری قومی سلامتی کو براہِ راست خطرہ لاحق ہے اور ہم ایرانی حکومت کی مذموم سرگرمیوں کو ہوا دینے والی غیرقانونی سپلائی چین کو توڑنے کیلئے اپنے اختیار کا ہر ممکن استعمال کریں گے۔

بیان کے مطابق امریکا نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جو تمام مفرور ہیں۔