’اکیلے زندگی نہیں گزارسکتا‘ اسی سالہ بزرگ تیسری شادی کی اجازت لینے عدالت پہنچ گیا

Feb 01, 2024 | 12:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)’اکیلے زندگی نہیں گزارسکتا‘اسی سالہ بزرگ تیسری شادی کی اجازت لینے عدالت پہنچ گیا۔

80سالہ معمر شخص حاجی محمداسلم تیسری شادی کی اجازت لینے اور بیان کے لیے سیشن کورٹ پہنچ گیا۔کہتے ہیں کہ میرے بیوی بچے ملک سے باہر ہیں کاروبار کرتا ہوں اکیلے زندگی نہیں گذار سکتا۔

معمرشخص حاجی محمداسلم نے مرزا شوکت بیگ ایڈووکیٹ کے ذریعے سیشن جج کو درخواست دی ہے لیکن ہڑتال کی وجہ سے کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ  میں بیان دینا چاہتا ہوں میری جائیداد بچوں میں تقسیم ہو تاکہ دونوں بیویوں اور بچوں کی حق تلفی نہ ہو۔

ضرور پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے فحش مواد ہٹانے کا حکم دیدیا

کہتے ہیں کہ پہلی بیوی سے شادی 1960 میں ہوئی جو جرمن ہے، دوسری شادی بیس سال پہلے ہوئی جو ایک بچے کے ساتھ امریکا ہے ،تنہا رہتے رہتے تنگ آچکا ہوں، مجھے ساتھی کی ضرورت ہے، اس لیے تیسری شادی کی اجازت لینے آیا ہوں اور اپنا بیان ریکارڈ کروانے آیا ہوں تاکہ جائیداد کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔
حاجی محمد اسلم کے وکیل مرزا شوکت بیگ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سیشن جج کو درخواست بھجوائی ہے تاکہ اس کا بیان کسی جج کے پاس ریکارڈ ہوسکے۔