پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

Feb 01, 2024 | 00:11:AM
پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی  نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر نے ایک او رسنگ میل عبور کر لیا

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پیٹرول، ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔