کمپیوٹر صارفین کیلئے خوشخبری۔۔ 22ٹیرابائٹ گنجائش والی ہارڈ ڈرائیو بھی آگئی

Feb 01, 2022 | 22:36:PM
 سی گیٹ۔اعلان۔ہارڈ ڈرائیو۔فروخت۔قیمت
کیپشن: ہارڈ ڈرائیو ڈسک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ہارڈ ڈسک بنانے والی مشہورِ زمانہ کمپنی سی گیٹ نے 22ٹیرابائٹ گنجائش والی ہارڈ ڈرائیو کی محدود پیمانے پر فروخت شروع کردی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق 22 ٹیرابائٹ ہارڈ ڈرائیو کی فروخت کا آغاز صرف چند صارفین سے کیا گیا تاہم یہ جلد ہی بڑے پیمانے پر فروخت کےلئے دستیاب ہوگی اور اس کی قیمت کا اعلان بھی اسی وقت کیا جائے گا۔
سی گیٹ کا کہنا تھا کہ روایتی مقناطیسی ہارڈ ڈسک میں پہلے سے زیادہ ڈیٹا سمونے کےلیے سنگلڈ میگنیٹک ریکارڈنگ (ایس ایم آر)ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔اس طرح 20 ٹیرابائٹ والی ہارڈ ڈسک میں 22 ٹیرابائٹ ڈیٹا کامیابی سے محفوظ کیا گیا ہے۔سرِدست بازار میں زیادہ سے زیادہ 20 ٹیرابائٹ والی ہارڈ ڈرائیوز دستیاب ہیں جو بالترتیب سی گیٹ کی آئرن وولف پرو اور ویسٹرن ڈیجیٹل کی ڈبلیو ڈی گولڈ ہیں جبکہ ان دونوں کی قیمت 600 ڈالر سے زیادہ ہے۔لہٰذا یہ توقع کی جاسکتی ہے ک سی گیٹ کی 22 ٹیرابائٹ والی ہارڈ ڈرائیو بھی اچھی خاصی مہنگی ہوگی۔
واضح رہے کہ سی گیٹ کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے کہ وہ 2023 تک 30 ٹیرابائٹ، 2026 تک 50 ٹیرابائٹ، اور 2030 تک 100 ٹیرابائٹ گنجائش والی ہارڈ ڈسک ڈرائیوز فروخت کےلیے پیش کردے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔ تیسرا بچہ پیدا کرو۔۔۔ 25لاکھ انعام پاﺅ