اشیائے خو رونو ش کی سستے دا موں فراہمی یقینی بنائیں گے،عبدالحفیظ شیخ

Feb 01, 2021 | 20:53:PM
اشیائے خو رونو ش کی سستے دا موں فراہمی یقینی بنائیں گے،عبدالحفیظ شیخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) ملک بھر میں سستے داموں اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی یقینی بنائیں ، وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ  کی قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو ہدا یت۔
تفصیلا ت کے مطا بق عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدا رت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلا س ہو ا جس میں صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔کمیٹی نے آٹے، چینی، چکن، انڈوں اور خوردنی تیل سمیت دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا ۔سیکرٹر ی خزانہ نے کہا کہ جنوری میں مہنگائی کی شرح گذشتہ سال 14.6 فیصد کے مقابلے میں 5.7 فیصد رہی۔ملک بھر میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، روزانہ سپلائی بھی جاری ہے۔ کمیٹی نے صوبوں کو ہدایت کی کہ سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
 وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کمیٹی کو پام اور سویا بین آئل کی قیمتوں میں کمی کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا ۔انہو ں نے کہا کہ درآمدی چینی کی مقامی مارکیٹ میں بلاتعطل سپلائی یقینی بنارہے ہیں۔ گنے کے کرشنگ سیزن سے چینی کی دستیابی مزید بہتر ہوجائے گی۔