مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوے کی پھر واک

Feb 01, 2021 | 18:40:PM
مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوے کی پھر واک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر تیندوا گھس آیا  ،محکمہ وائلڈ لائف بورڈ نے شہریوں کو خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے کیمروں نے نایاب نسل کے مادہ تیندوے کی عکس بندی کردی۔ شہزادی نامی مادہ تیندوا کو ٹریل فور اور سکس کے درمیان گزشتہ 5 دنوں میں تین بار دیکھا گیا۔
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق 28 جنوری کو شہزادی نامی تیندوے کو صبح 6 بجکر 23 منٹ پر دیکھا گیا۔ 29 جنوری  کو رات 8 بجکر 27 منٹ پر دیکھا گیا۔اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق 31 جنوری کو صبح 5 بجکر 37 منٹ پر بھی تیندوے کو دیکھا گیا۔
دوسری جانب اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے شہریوں کو ٹریل 4 اور 6 پر محتاط رہنے کی ہدایت کردی ،وائلڈ لائف بورڈ کاکہناہے کہ مارگلہ ہلز پر جانے والے شہری شام ہونے سے پہلے نکل جائیں، لیپرڈ اندھیرے میں شکار کرتے ہیں۔