(ویب ڈیسک)کیریبین ملک ڈومینیکا نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 میں اپنے حصے کے میچز کی میزبانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ کے رکن ملک ڈومینیکا میں ورلڈکپ کے تین میچز ہونا تھے،ڈومینیکا کو پہلے راو¿نڈ کا ایک اور سپر 8 کے دو میچز کی میزبانی کرنا تھی تاہم اب ڈومینیکن حکومت نے میچز کی میزبانی سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ کےلئے وقت پر انفرااسٹرکچر تیار نہیں کرسکتے۔
ڈومینیکن حکومت نے کہاکہ تیاری مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ویسٹ انڈیز کی 7 اور امریکا کے تین وینیوز کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: موسم نے اچانک کروٹ بدل لی،محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی