190 ملین پاؤنڈ سکینڈل، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری

Dec 01, 2023 | 18:10:PM
 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی، شہزاد اکبر، ضیا المصطفیٰ، فرحت شہزادی، سید ذوالفقار بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، چیئرمین نیب نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نیب نے کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ملزمان کےوارنٹ گرفتاری جاری کیے، نیب نے آئی پنجاب کو ملزمان کی گرفتاری کی تعمیل کیلئے ہدایت کردی جبکہ ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف نیب ریفرنس دائر