(جمال الدین جمالی) لاہور کے ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں پرویز الہٰی کے شریک ملزم عامر احمد خان کی عبوری ضمانت میں 20 دسمبر تک کی توسیع کر دی گئی۔
لاہور کے ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چودھری پرویز الہٰی کے شریک ملزم عامر احمد خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، اینٹی کرپشن کورٹ کے ڈیوٹی جج ارشد حسین بھٹہ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی صفوں میں غدار کون؟بڑ اانکشاف
ملزم عامر احمد خان اینٹی کرپشن کورٹ کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے عامر احمد خان کی عبوری ضمانت میں 20 دسمبر تک توسیع کر دی۔