عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Dec 01, 2022 | 19:01:PM
عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب، ملاقات، مونس الٰہی، حسین الٰہی،
کیپشن: عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الہٰی نے ملاقات کی،چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ، مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی کی زمان پارک آمد ہوئی،تینوں رہنماؤں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی خیریت دریافت کی،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور ٹیکنیکل پہلوو¿ں پر بھی غور کیا گیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کے جاری پروگرام کے بارے عمرا ن خان کو آگاہ کیا۔عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ،اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے مستقبل کے بارے میں حتمی مشاورت ہو گی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہاعمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں رتی بھر بھی تاخیر نہیں ہوگی،پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں دےدی ہے، ان کا کہناتھا کہ ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے، عمران خان پاکستان کیلئے لازم و ملزوم ہیں ، پنجاب میں اپوزیشن کو پہلے بھی مارپڑی آئندہ بھی پڑے گی ،ان کاکہناتھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو ر ہا ہو تو گورنر راج نہیں لگ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایاز صادق کو قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا