ایاز صادق کو قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا

Dec 01, 2022 | 18:37:PM
وزیراعظم شہبازشریف، ایاز صادق، قانون سازی، متعلقہ کابینہ کمیٹی، سربراہی،
کیپشن: ایاز صادق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ایاز صادق کو قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سی سی ایل سی کمیٹی کے چیئرمین مقررکر دیئے گئے، وفاقی وزیر ایاز صادق کو کمیٹی ارکان میں شامل کرلیا گیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم نے قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی،کمیٹی کے ارکان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ شامل ہیں، دیگر ارکان میں وزیر تجارت نوید، وزیر مواصلات اسعد محمود ،وزیر سرمایہ کاری سالک حسین، وزیر پارلیمانی امور جاوید عباسی ارکان میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری